مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پورا ہندوستان تہہ دل سے
چاہتا ہے کہ کشمیر کے حالات ٹھیک ہوں اور اگر پاکستان پہل کرے تو اس سے بات
چیت کے لئے تیار ہیں۔مسٹر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں سوال کے دوران سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے
سکھ رام سنگھ یادو کے سوال سے متعلق جنتا دل (یو) کے شرد یادو اور مارکسی
کمیونسٹ پارٹی (سی
پی ایم) کے سیتارام یچوری کے ضمنی سوالات کا جواب دیتے
ہوئے یہ اطلاع دی۔مسٹر یادو نے مسٹر سنگھ سے جب کہا کہ مرکزی حکومت صرف بندوق کے بل پر کشمیر
مسئلہ کو کیوں کرنا چاہتی ہے، وہ پاکستان سے بات کیوں نہیں کرتی، تو مسٹر
سنگھ نے کہا کہ پچھلی حکومت نے بھی پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے یہ شرط
رکھی تھی کہ وہ پہلے دہشت گردی کی حمایت ختم کرے۔